Tuesday , May 23 2017
Home / جرائم و حادثات / پی ڈی ایکٹ کے تحت 3 افراد کے خلاف کارروائی

پی ڈی ایکٹ کے تحت 3 افراد کے خلاف کارروائی

حیدرآباد /27 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مجرمین کے خلاف جاری خصوصی کاررائیوں کے تحت سائبرآباد پولیس نے 3 افراد کے خلاف سخت کارروائی انجام دی ۔ پولیس نے 3 افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ کا استعمال کیا ہے ۔ کمشنر سائبرآباد مسٹر سندیپ شنڈالیہ نے 3 بدنام زمانہ سارقوں کے خلاف کارروائی انجام دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ سارقین 35 سالہ ایم سنتوش کمار عرف سنتو عرف رمیش ساکن ملل گوڑہ سرور نگر متوطن بیدر جو 9 مقدمات میں ملوث ہے ۔ آٹو موبائل کے سرقہ میں ملوث ہے ۔ اس کے علاوہ 20 سالہ پی کمریا عرف چھوٹی ساکن بالاپور متوطن محبوب نگر کے خلاف پی ڈی ایکٹ جاری کردیا جو 7 مقدمات میں ملوث ہے جو موٹر سائیکلوں کے سرقہ میں ملوث بتایا گیا ہے ۔ سائبرآباد پولیس کمشنر نے  37 سالہ محمد رحیم جو بورا بنڈہ کا ساکن بتایا گیا ہے اور یہ 6 مقدمات میں ملوث ہے جو جھگڑا فساد اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث بتایا گیا ہے ۔ سائبرآباد پولیس کمشنر کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان مجرمین کی غیر سماجی سرگرمیوں اور بار بارمجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی عادت کو دیکھتے ہوئے سماج میں امن و سکون کیلئے اس طرح کا اقدام کیا گیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT