Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / پی ڈی پی ، بی جے پی موقف واضح کریں

پی ڈی پی ، بی جے پی موقف واضح کریں

جموں و کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کیلئے گورنر این این ووہرہ سرگرم
سرینگر ، 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کیلئے سرگرمیوں میں آج تیزی آئی جبکہ گورنر این این ووہرہ نے صدر پی ڈی پی محبوبہ مفتی اور سربراہ ریاستی بی جے پی سے اس مسئلے پر اپنے موقف کو واضح کردینے کیلئے کہا ہے۔ چونکہ یہ ریاست چیف منسٹر مفتی محمد سعید کے انتقال کا سوگ منارہی ہے اور محبوبہ مفتی سوگ کے کم از کم چوتھے روز تک حلف لینے سے گریزاں ہیں، اس لئے حلیف جماعتوں پی ڈی پی اور بی جے پی نے آگے کی پیشرفت کے بارے میں بات چیت منعقد کی ہے۔ راج بھون کے ذرائع نے کہا کہ گورنر نے محبوبہ مفتی اور سربراہ ریاستی بی جے پی ست پال شرما کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے نئی حکومت کی تشکیل پر اُن کیا باقاعدہ موقف طلب کیا ہے۔ گزشتہ روز پی ڈی پی کے ایک وفد نے گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے ایک مکتوب دیا تھا جس میں کہا گیا کہ تمام 28 ایم ایل ایز نے وزارت اعلیٰ کیلئے محبوبہ مفتی کی حمایت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT