Saturday , October 21 2017
Home / سیاسیات / پی ڈی پی سے دہشت گردی کی حوصلہ افزائی: فاروق عبداللہ

پی ڈی پی سے دہشت گردی کی حوصلہ افزائی: فاروق عبداللہ

نئی دہلی، 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے ریاست کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی اور ان کی پارٹی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) پر دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کا الزام لگایا ۔ مسٹر فاروق عبداللہ نے آج یہاں پارلیمنٹ کے احاطے میں حریت کانفرنس کے لیڈر شبیر شاہ کو دہشت گردی کی فنڈنگ کے معاملے میں گرفتار کئے جانے کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ’’پی ڈی پی حریت پسندوں کی سرپرستی کررہی ہے ، پتھر بازی اور دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT