Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / پی ڈی پی مقننہ پارٹی کا آج اجلاس ، تشکیل حکومت پر غور

پی ڈی پی مقننہ پارٹی کا آج اجلاس ، تشکیل حکومت پر غور

تعطل برقرار، گورنر نے پی ڈی پی اور بی جے پی ریاستی صدور کو جمعہ کو طلب کیا
سرینگر ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پی ڈی پی کی مقننہ پارٹی کا ایک اہم اجلاس کل منعقد کیا جائے گا تاکہ بی جے پی کے ساتھ جموں و کشمیر میں مخلوط حکومت تشکیل دینے پر غور کیا جاسکے۔ پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے کہا کہ یہ اجلاس کل شام 4 بجے منعقد ہوگا۔ محبوبہ مفتی وزیراعظم مودی سے اور سینئر بی جے پی قائدین سے کل نئی دہلی میں ملاقات کرچکی ہیں۔ پی ڈی پی کے قائد نے کہا کہ تشکیل حکومت کا قطعی فیصلہ ارکان اسمبلی کے اجلاس میں محبوبہ مفتی کی تقریر کے بعد کیا جائے گا۔ امکان ہیکہ پارٹی بی جے پی کے ساتھ اپنے اتحاد کے بارے میں فیصلہ کا اعلان کرے گی۔ پی ڈی پی ۔ بی جے پی مخلوط حکومت 10 ماہ برسراقتدار رہنے کے بعد معطل ہوگئی تھی جبکہ چیف منسٹر مفتی محمد کا انتقال ہوا اسی وقت سے پی ڈی پی قیادت بحالی اعتماد اقدامات اور تیقنات پر عمل آوری کے سلسلہ میں مرکزی حکومت سے بار بار تیقن طلب کررہی ہے۔

سرینگر سے موصولہ اطلاع کے بموجب گورنر جموں و کشمیر این این ووہرا نے آج صدر پی ڈی پی محبوبہ مفتی اور ریاستی صدر بی جے پی ست پال شرما کو جمعہ کے دن تشکیل حکومت پر تبادلہ خیال کیلئے علحدہ علحدہ ملاقات کیلئے طلب کیا ہے۔ گورنر نے صدر پی ڈی پی اور ریاستی صدر بی جے پی کو مکتوبات روانہ کرتے ہوئے جمعہ 25 مارچ کو ملاقات کیلئے طلب کیا ہے۔ دونوں قائدین کی ملاقاتیں جموں میں علحدہ علحدہ طور پر مقرر ہیں۔ یہ ریاست 8 جنوری سے گورنر راج کے تحت ہے۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری رام مادھو نے کہا کہ بی جے پی محبوبہ مفتی سے کوئی نئی شرائط تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ مودی اور محبوبہ مفتی کے درمیان ملاقات کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخصوص مسائل پر تبادلہ خیال نہیں ہوا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT