Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / پی ڈی پی کے وزیر کا وی ڈی سی بند کردینے کا مطالبہ

پی ڈی پی کے وزیر کا وی ڈی سی بند کردینے کا مطالبہ

سرینگر ۔27ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر حکومت اور مرکز کے درمیان دیہی دفاعی کمیٹیوں ( وی ڈی سی ) کا تنازعہ اُبھر آیا جب کہ پی ڈی پی کے ایک وزیر نے آج کہا کہ فوج عسکریت پسندوں سے جنگ کیلئے تعینات کی گئی ہے اس لئے وی ڈی سی بند کردیئے جانے چاہیئے جو اسی مقصد سے قائم کی گئی تھیں ۔ جب کہ بی جے پی نے ان کمیٹیوں کے تسلسل پر زور دیا ہے ۔ ریاستی وزیر نے جن کا تعلق پی ڈی پی سے ہے کہا کہ وی ڈی سی برقرار رکھنے کے فیصلہ پر نظرثانی کی ضرورت ہے ۔ چیف منسٹر جموں و کشمیر فی الحال ریاست سے باہر ہیں اور جب بھی وہ واپس آئیں گے یہ مسئلہ مرکزی حکومت کے ساتھ اٹھائیں گے ۔ دیہی دفاعی کمیٹی کے ایک رکن مشتاق احمد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے جس کے بعد یہ تنازعہ پیدا ہوا ہے کہ ان کمیٹیوں کے قیام سے عسکریت پسندی میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی بلکہ اس کے ارکان عسکریت پسندوں کے حملوں کی زد میں آگئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT