Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / پی ڈی پی کے کوئی تازہ شرائط نہیں : بی جے پی

پی ڈی پی کے کوئی تازہ شرائط نہیں : بی جے پی

جموں 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ریاست جموں و کشمیر میں مخلوط حکومت تشکیل دینے کے لئے پی ڈی پی نے کوئی تازہ شرائط پیش نہیں کی ہیں۔ بی جے پی نے آج اُمید ظاہر کی کہ پی ڈی پی سیاسی تعطل کا خاتمہ کرنے کے مقصد سے تشکیل حکومت کی اپیل کو جلد از جلد قبول کرلے گی۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی نرمل سنگھ نے کہاکہ تشکیل حکومت کے بارے میں ہمارا موقف بالکل واضح ہے۔ اگر پی ڈی پی ہماری اپیل قبول کرتی ہے تو مجھے اُمید ہے کہ جلد ہی ریاست میں حکومت قائم ہوجائے گی۔ نرمل سنگھ 10 ماہی پی ڈی پی ۔ بی جے پی مفتی سعید حکومت میں نائب وزیراعلیٰ تھے۔ پی ڈی پی نے ابھی اپنی مقننہ پارٹی قائد کا ہنوز انتخاب نہیں کیا ہے۔ اس کے بعد ہی تشکیل حکومت کی کارروائی میں پیشرفت ممکن ہے۔ پی ڈی پی نے کہاکہ بی جے پی یا ہماری جانب سے کوئی تازہ شرائط پیش نہیں کی گئی ہیں۔ صرف مخلوط حکومت کا جو ایجنڈہ تھا اس پر جلد از جلد عمل آوری کی خواہش کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT