Tuesday , September 19 2017
Home / سیاسیات / پی ڈی پی ۔ بی جے پی کا مقصد صرف کرسی :فاروق عبداللہ

پی ڈی پی ۔ بی جے پی کا مقصد صرف کرسی :فاروق عبداللہ

سری نگر ، 13جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے الزام لگایا کہ جموں وکشمیر میں پی ڈی پی اور بی جے پی کا اتحاد صرف کرسی پر بیٹھنے اور لوٹ مار کرنے ہوا ہے ۔ انہوں نے جمعرات کو یہاں پارٹی رفقاء کے ہمراہ مزار شہدا نقشبند صاحب میں حاضری دینے کے بعد میڈیا کی جانب سے بی جے پی کی ‘شہدائے کشمیر’ سرکاری تقریب میں غیرحاضری سے متعلق سوال کے جواب میں کہا ‘یہ قتل عام ڈوگرہ راج میں کیا گیا تھا، بھاجپا والے یہاں کیسے آئیں گے ، اُن کا ووٹ بینک وہاں ہے ، ظاہر ہے وہ ان(پی ڈی پی )کے ساتھ نہیں ہونگے ،پی ڈی پی و بی جے پی کا اتحاد صرف کرسی پر بیٹھنے اور لوٹ مار کیلئے ہوا ہے’۔ ریاست میں سرکاری سطح پر یوم شہدائے کشمیر کی اہمیت اور افادیت پر فاروق عبداللہ نے کہا ‘ شہدائے کشمیر کی قربانیوں کی روشنی میں ہمیں اپنے مستقبل کیلئے عزم ایثار و بے لوث خدمت کا اعلیٰ معیار قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر آستانہ عالیہ میں ان کی دستار بندی کی گئی۔ بعد میں اجتماعی طور پر شہداء کے مرقدوں پر گلباری اور فاتحہ خوانی انجام دی گئی۔ موجودہ نامساعد حالات کے پیش نظر نیشنل کانفرنس نے اس بات کا پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ یوم شہداء کی تقریب سادگی سے اور مختصر انجام دی جائیگی۔

TOPPOPULARRECENT