Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پی کے سنگیور نئے کنٹرولر ایس سی آر

پی کے سنگیور نئے کنٹرولر ایس سی آر

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : پی کے سنگیور نے آج یہاں ساوتھ سنٹرل ریلوے کے کنٹرولر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا ۔ وہ سیول سرویس انڈین ریلویز اسٹور سرویس 1981بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ سنگیور ایک میکانیکل انجینئر ہیں انہوں نے بحیثیت اسسٹنٹ میٹریل منیجر انڈین ریلویز سے رجوع ہوئے وہ سینئیر میٹریل منیجر ، ڈپٹی چیف میٹریل منیجر اور چیف میٹریلس منیجر کی حیثیت سے انڈین ریلویز میں خدمات انجام دیں وہ ریلویز میں 33 سال کا تجربہ رکھتے ہیں ۔۔
سکندرآباد تا پٹنہ چھ خصوصی ٹرینس چلائی جائیں گی
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( آئی این این) : ساوتھ سنٹرل ریلوے سکندرآباد ۔ پٹنہ کے درمیان خصوصی ٹرینس چلائے گا ۔ یہ ٹرین 28 اکٹوبر ، 4 ، 11 نومبر ( جمعہ ) کو سکندرآباد سے 08.35 کو روانہ ہوگی اور ہفتہ کو پٹنہ پہنچے گی ۔ دوسری سمت سے پٹنہ سکندرآباد ۔ ٹرین 30 اکٹوبر ، 6 ، 13 نومبر ( اتوار ) کو 12-45 کو پٹنہ سے روانہ ہوں گی جبکہ پیر کو 10-30 کو سکندرآباد پہنچے گی ۔ دونوں سمتوں میں ٹرین اٹارسی ، جبل پور ، ستنا ، مانک پور پر توقف کریں گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT