Wednesday , May 24 2017
Home / ہندوستان / پے ٹی ایم استعمال کرنے والوں پر 2 فیصد فیس عائد

پے ٹی ایم استعمال کرنے والوں پر 2 فیصد فیس عائد

نئی دہلی 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پے ٹی ایم پے ٹی ایم استعمال کرنے والوں پر 2 فیصد فیس عائد کی جائے گی۔ کریڈٹ کارڈس استعمال کرتے ہوئے اپنے وائلیٹ میں پیسے جمع کراتے ہیں تو اس کے لئے 2 فیصد فیس لی جائے گی۔ علی بابا سرپرستی میں کمپنی کی جانب سے یہ قدم اس وقت اُٹھایا گیا جب وہ اس کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے ہمہ مقصد کام لے رہے ہیں۔ کریڈٹ کارڈس استعمال کرتے ہوئے مفت کریڈٹ لئے جارہے ہیں تاکہ اپنے موبائیل وائلیٹ میں رقم جمع کراسکیں اور اپنے بینک اکاؤنٹس میں واپس پیسہ منتقل کرسکیں۔ یہ بھی صفر لین دین لاگت کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ اس لئے پی ٹی ایم نے کل سے فیس عائد کرتے ہوئے ایسے معاملتوں پر 2 فیصد فیس لینے کا فیصلہ کیا۔ تاہم دیگر پی ٹی ایم اختیارات اور طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے جیسے ڈیبٹ کارڈس اور نیٹ بینکنگ کی جاتی ہے تو اس پر فیس نہیں ہوگی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT