Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / پے ٹی ایم کے پے منٹس بینک کا آغاز

پے ٹی ایم کے پے منٹس بینک کا آغاز

نئی دہلی ۔ 23 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ڈیجیٹل پے منٹس کی فرم Paytm نے 2020ء تک 500 ملین کسٹمرس کا نشانہ رکھتے ہوئے آج اپنے پے منٹس بینک کا آغاز کردیا ، جس میں ابتدائی طورپر 4 فیصد شرح سود اور ڈپازٹس پر واپس ادائیگی رکھی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ آن لائین لین دین پر کوئی فیس نہیں ہوگی اور کوئی اقل ترین بیالنس بھی درکار نہیں ہوگا ۔ چینی فرم علی بابا اور جاپانی اجتماعی ادارہ سافٹ بینک کی سرپرستی کے ساتھ اس کمپنی نے 400 کروڑ روپئے کا ابتدائی سرمایہ مختص کیاہے ۔ جس کو بروئے کار لاتے ہوئے دو سال میں اس کے بینکنگ نٹورک کو پھیلایا جائیگا ۔ پے ٹی ایم ملک میں ایرٹیل اور انڈیا پوسٹ کے بعد پے منٹس بینک شروع کرنے والی تیسری کمپنی ہے ۔ پے ٹی ایم پے منٹس بینک چیرمین وجئے شیکھر شرما نے ایک بیان میں کہا کہ آر بی آئی نے اُنھیں ایک نئی قسم کا بینکنگ ماڈل تشکیل دینے کا موقع دیا ہے ۔ اُنھیں فخر ہے کہ اُن کے کسٹمرس ڈپازٹ کو گورنمنٹ بانڈس میں بحفاظت مشغول کیا جائے گا اور یہ قوم کی تعمیر کیلئے استعمال ہوں گے۔ وجئے شرما نے کہاکہ ہمارے کوئی بھی ڈپازٹ جوکھم بھرے اثاثوں میں تبدیل نہیں کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT