Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / پ75 پاکستانی زائرین کو ویزا دینے سے انکار

پ75 پاکستانی زائرین کو ویزا دینے سے انکار

پہاڑ گنج دہلی میں کشمیریوں کو جگہ نہیں
نئی دہلی۔11جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے 75پاکستانی زائرین کو جو آگرہ کے قریب حافظ عبداللہ شاہ کی 11تا 18جنوری زیارت کرناچاہتے تھے ویزا دینے سے انکار کردیا۔ پاکستانی سفارت خانہ کے عہدیداروں نے کہا کہ ویزا سے انکار کا فیصلہ  مذہبی مقامات پر زیارت کے پروٹوکول 1974 کے خلاف ہے ۔ ایک اور خبر کے بموجب پہاڑ گنج کی تین ہوٹلوںنے مبینہ طور پر ایک کشمیری خاندان کو اتوار کی شب ایک بجے قیام کی جگہ فراہم کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ انہیں دہلی پولیس کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ چوکسی اختیار کی جائے ۔ خاص طور پر پٹھان کوٹ حملہ کے بعد کشمیریوں کے بارے میں چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ تاہم دہلی پولیس نے اس ادعا کی تردید کی ۔ کشمیری خاندان کے ایک فرد عارف نے مقامی روزنامہ کو ٹیلی فون کر کے اس کی اطلاع دی اور کہا اُن کے خاندان نے ریلوے اسٹیشن کے ریسٹ روم میں شب بسری کی۔

TOPPOPULARRECENT