Friday , August 18 2017
Home / پاکستان / چائلڈ سیکس اسکینڈل کے دو ملزمین کو سزائے عمر قید

چائلڈ سیکس اسکینڈل کے دو ملزمین کو سزائے عمر قید

لاہور ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ایک ایسے موضع میں جس کی سرحدیں ہندوستان سے ملتی ہیں، وہاں رونما ہوئے بدترین چائلڈ سیکس اسکینڈل میں ملوث دو افراد کو ایک انسداد دہشت گرد عدالت نے سزائے عمر قید سنائی ہے۔ اسکینڈل کو منظرعام پر آئے آٹھ ماہ کا عرصہ گذر چکا ہے جس کے بعد حکومت کو چائلڈ سیکس جیسے گھناؤنے جرائم کے لئے فوجداری کا ایک نیا قانون وضع کرنا پڑا تھا۔ دونوں مجرمین ہاشم عامر اور فیضان مجید کو سزائے عمرقید کے علاوہ فی کس تین لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔ گذشتہ سال اگست میں پنجاب صوبہ کے موضع گاندا سنگھ میں یہ گھناؤنا اسکینڈل رونما ہوا تھا جسے پاکستان کی تاریخ میں اس نوعیت کا اعظم ترین اسکینڈل تصور کیا گیا تھا۔ بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی فلموں پر پہلے ہی امتناع عائد کیاجاچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT