Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / چائنا اوپن بیاڈمنٹن فائنل میںسائنا نہوال کو شکست

چائنا اوپن بیاڈمنٹن فائنل میںسائنا نہوال کو شکست

چینی حریف لی زوئروئی نے ہندوستانی اسٹار کو 10 مرتبہ ہرادیا
فوزہو۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سرکردہ شٹلر اور 700,000 امریکی ڈالر مالیتی چائنا اوپن سوپر سیریز کی دفاعی چمپین سائنا نہوال کو آج یہاں کھیلے گئے فائنل میں اولمپک چمپین و چین حریف لی زوئیروٹی کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔ چین کے ہاگزیا اولمپک اسپورٹس سنٹر پر منعقدہ 39  منٹ کے مقابلے میں اولمپک برونز میڈل یافتہ سائنا سے کئی غیرضروری غلطیاں سرزد ہوئیں جس کے نتیجہ میں انہیں لی زوئیروئی کے مقابلے 15-21، 12-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سائنا جو اپنی چینی حریف سے ماضی میں 9 مرتبہ شکست سے دوچار ہوچکی تھیں، آج کے مقابلے میں بھی ان پر دباؤ بنانے میں ناکام رہیں چنانچہ چینی لی نے ہندوستانی سائنا کے کھیل کو اچھی طرح سمجھتے ہوئے انہیں 10 ویں مرتبہ پچھاڑ دیا۔ سائنا اگرچہ ابتداء میں لی پر صفر کے مقابلے 4 سے سبقت حاصل کرچکی تھیں ، تاہم بعد میں ان سے کئی غیرضروری غلطیاں سرزد ہوئیں اور لی نے ان غلطیوں کا بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنا موقف مستحکم بنالیا۔ اس سے قبل ان دونوں کے مابین آخری مقابلے ملائیشین  اوپن میں ہوا تھا۔ سائنا کے خلاف لی گزشتہ پانچ میچوں میں کامیابی حاصل کرچکی ہیں اور آج کے مقابلے میں بھی اپنی حریف کو سخت مقابلے سے دوچار کردیا۔

TOPPOPULARRECENT