Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / چائنا اوپن میں سائنا اور سندھو کی پیشرفت

چائنا اوپن میں سائنا اور سندھو کی پیشرفت

جئے رام اور سریکانت کا بیڈمنٹن ایونٹ کے پہلے ہی روز اخراج
فوژو (چین) ، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی شٹلرز کا چائنا اوپن کے اوپننگ راؤنڈ میں ملا جلا دن رہا جس میں سائنا نہوال اور پی وی سندھو نے بہ آسانی دوسرے راؤنڈ میں پیشرفت کرلی جبکہ کیدمبی سریکانت اور اجئے جے رام یہاں سے عاجلانہ طور پر خارج ہوگئے۔ کوریا، جاپان اور ڈنمارک میں بہترین نتائج کے عدم حصول کے بعد ٹاپ سیڈ سائنا نے عمدہ پہلا میچ کھیلتے ہوئے سون کو کے مقابل 22-20، 21-18 کی کامیابی درج کرائی۔ سندھو جو حالیہ عرصے میں اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتی آئی ہیں، وہ اپنا پہلا میچ پولیکارپوا کے خلاف سیدھے سٹوں میں 21-14، 21-9 سے جیت گئیں۔تاہم مینس سنگلز میں ہندوستان کو ناکامیاں ملیں جہاں سریکانت اور جے رام اپنے حریفوں سے سیدھے سٹوں میں ہار گئے۔ سریکانت کو ہو یون نے 12-21، 18-21 سے شکست دی جبکہ جے رام کو چن لانگ نے 21-12، 21-11 سے ہرایا۔

TOPPOPULARRECENT