Saturday , July 22 2017
Home / دنیا / چائنا ایسٹرن طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ

چائنا ایسٹرن طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ

سڈنی ۔ 12 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چائنا ایسٹرن کا مسافر بردار طیارہ میں آج ایک ایسی خامی کا پتہ چلا جسے اگر نظر انداز کردیا جاتا تو ایک بڑا حادثہ ہوسکتا تھا ۔ طیارہ کے انجن میں سوراخ ہوگیا تھا جس کے بعد پائلٹ نے فوری طور پر سڈنی میں ہنگامی لینڈنگ کو ترجیح دی کیوں کہ انجن کیسنگ میں ہونے والے سوراخ کے ساتھ طیارہ اپنی پرواز اگر جاری رکھتا تو حادثہ کا شکار ہوسکتا تھا ۔ اس وقت طیارہ میں موجود مسافروں کے چہروں پر ہوائیاں اڑ رہی تھیں ۔ متاثرہ انجن کے قریب جو نشستیں تھیں وہاں سے مسافروں کو ہٹالیا گیا اور انہیں جب مطلع کیا گیا کہ طیارہ کے انجن کیسنگ میں سوراخ ہے تو مسافروں کے چہرے فق ہوگئے ۔ تاہم طیارہ کے عملہ نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بتایا کہ طیارہ سڈنی واپس جارہا ہے ۔ بہر حال اس ہنگامی لینڈنگ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ سڈنی ایرپورٹ پر واپس آئے طیارہ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے جس کے بعد ہی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا ۔ دوسری طرف مسافرین کو اب دیگر طیارہ سے روانہ کیا جائے گا ۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT