Monday , August 21 2017
Home / خواتین کا صفحہ / چائنیز چکن کوفتہ

چائنیز چکن کوفتہ

اجزاء : مرغی کا گوشت :  ایک کلو‘ تیل حسب ضرورت ‘ پیاز: ایک عدد ‘  انڈے : 5 عدد ادرک (کٹی ہوئی) دو کھانے کے چمچے‘ سویاساس : کھانے کے چمچے ‘ کارن فلور 3 کھانے کے چمچے ‘ چائنیز نمک : آدھا چائے کاچمچہ ‘ سیاہ مرچ پاؤڈر : ایک چائے کا چمچہ ۔
ترکیب :  پیاز چھیل کر کترلیں ادرک اور کٹی ہوئی پیاز کو پیس لیں ۔ مرغی کے گوشت کا قیمہ بنالیں پھر برتن میں قیمہ ڈال کر اس میں ادرک ‘ انڈے ‘ سویا ساس ‘ کارن فلور ‘ پیاز ‘ چائنیز نمک ‘ کالی مرچیں ڈال کر خوب مکس کریں ۔ اس کے بعد کوفتے بنائیں ۔ تیل گرم کریں اور کوفتے فرائی کریں ۔سرخ ہونے پر احتیاط سے باہر نکال لیں۔ اب ڈش پیش کریں ۔

TOPPOPULARRECENT