Saturday , October 21 2017
Home / خواتین کا صفحہ / چائے اور کافی ‘ موسم سرما کے خاص مشروب

چائے اور کافی ‘ موسم سرما کے خاص مشروب

کہتے ہیں ’’ چائے اور کافی کا کوئی موسم نہیں ہوتا بلکہ اسے پینے کو جب دل چاہے تو بس وہی چائے کا موسم ہے ‘‘۔ تاہم موسم سرما اور چائے لازم و ملزم کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ اس کی وجہ اس منفرد مشروب کی بدولت جسم میں پیدا ہونے والی حرارت ہے جو سردیوں کی منجمد کر دینے والی ہواؤں میں بھی ہمیں متحرک رہنے کی ہمت دیتی ہے ۔ موسم سرما میں چائے کا استعمال نہ صرف ہماری روایات کا حصہ ہے بلکہ اس میں موجود امائنوا ایسڈز سخت موسم کے خلاف لڑنے کیلئے قوت مدافعت بخشنے اور ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کا ذریعہ بنتی ہیں ۔ اس موسم میں ہونے والے نزلہ ‘ زکام کے خلاف بھی چائے جو شاندے کاسا اثر دکھاتی ہے تاہم اس کے لئے ضروری  ہے کہ چائے میں ادرک اور دارچینی کا اضافہ کیا جائے ۔ ایک کپ چائے کے لئے چوتھائی چائے کا چمچہ باریک کتری ہوئی ادرک اور دارچینی کا ایک انچ کا ٹکڑا کافی ہے ۔ اسے چائے کے پانی میں شامل کر کے چائے بنائیں ادرک نہ صرف چائے کی خوشبو کو انفرادیت بخشتی ہے بلکہ مشروب کے ذائقے کو بھی دو چند کرتی ہے ۔ کافی کا استعمال کرتے وقت عوام کی اکثریت اسے سٹیٹس سمبل کا ذریعہ سمجھتے ہوئے موسم سرما میں اس کے استعمال کو ترجیح دیتی ہے ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ کافی اگرچہ سردی کے خلاف حرارت بخشنے کے حوالے سے سریع الاثر ہوتی ہے تاہم فوائد کے اعتبار سے چائے سے اس کا کوئی مقابلہ نہیں ۔

TOPPOPULARRECENT