Wednesday , September 27 2017
Home / سیاسیات / چائے باغات ورکرس کے حقوق کیلئے جدوجہد نئی دہلی میں احتجاجی دھرنا ، راہول گاندھی کا خطاب

چائے باغات ورکرس کے حقوق کیلئے جدوجہد نئی دہلی میں احتجاجی دھرنا ، راہول گاندھی کا خطاب

نئی دہلی ۔ 16 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چائے باغات ورکرس کے حقوق کیلئے جدوجہد کا عزم کرتے ہوئے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو جتنی دلچسپی ’چائے پہ چرچہ‘ مہم میں ہے اتنی دلچسپی ٹی گارڈن ورکرس کی فلاح و بہبود میں نہیں ہے جو کہ شدید غربت کا شکار ہیں۔ کانگریس لیڈر نے ملک کی ترقی کے ماڈل پر انگشت نمائی کی اور کہا کہ ان دنوں بلیٹ ٹرین کا چرچہ ہے لیکن خون پسینہ بہانے والے محنت کشوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ راہول گاندھی نے آج یہاں جنتر منتر پر مغربی بنگال میں ٹی گارڈن ورکرس کی زبوں حالی کے خلاف ایک احتجاجی ریالی کو مخاطب کیا اور بتایا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ وزیراعظم چائے پہ چرچہ کی بات کرتے ہیں لیکن ان لوگوں کے مسائل سے بے خبر ہیں جن کی چائے وہ استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے تیقن دیا کہ چائے باغات ورکرس کے حقوق کیلئے کانگریس جدوجہد کرے گی۔ راہول گاندھی نے چائے کے باغات میں مبینہ اموات کے خلاف دھرنا دینے والوں ورکرس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یو پی اے حکومت نے فوڈ سیکوریٹی ایکٹ اور ضامن روزگار اسکیم کو روبہ عمل لایا تھا تاکہ غریبوں اور متوسط طبات کو خاطر خواہ فائدہ پہنچ سکے ۔ کانگریس لیلار نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کیلئے ترقی کے بلند بانگ دعوے اور بلیٹ ٹرین کی باتیں کی جارہی ہیں۔ بعض قوم کیلئے خون پسینہ بہانے والے ورکرس کا تذکرہ بھی گوارہ نہیں کیا جارہا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ٹی ورکرس کے مسائل و مصائب پر بھی بات کی جائے۔

TOPPOPULARRECENT