Thursday , August 17 2017
Home / Health / چائے صحت کے لئے اچھی یا نہیں؟

چائے صحت کے لئے اچھی یا نہیں؟

اسی کو جاننے کے لیے کیلیفورنیا یونیورسٹی کی محقق لینورے اراب نے ایک تحقیق کی۔
انہوں نے بتایا کہ نتائج سے معلوم ہوا کہ چائے میں شامل اجزاء بلڈ پریشر کو کم کرنے اور دوران خون کے افعال کو بہتر بناتے ہیں اور ان دونوں کے نتیجے میں امراض قلب اور فالج وغیرہ کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
تو ان نتائج اور شواہد کو دیکھتے ہوئے آپ اپنی صحت کے لئے چائے پینا پسند کریں گے؟
جو لوگ اس گرم مشروب کو پسند کرتے ہیں ان کا جواب تو ہاں ہی ہوگا مگر جو اسے پسند نہیں کرتے ان کے لیے یہ جواب پیچیدہ ہوسکتا ہے۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کولڈڈرنکس کی جگہ چائے کو دیتے ہیں تو یہ ایک بہتر اقدام ہے کیونکہ چائے اور پانی دونوں جسم کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے صحت بخش ذرائع ہیں جبکہ چائے میں کچھ اضافی فوائد بھی جسم کو مل جاتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق چائے کے ساتھ آپ کو فلورائیڈ اور دیگر اجزاء بھی ملتے ہیں جو دوران خون پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں اور اس کے مضر اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں خاص طور پر اگر آپ باہر کی بجائے گھر کی چائے کو ترجیح دیں۔
تاہم محقق کا کہنا ہے کہ چائے میں اگر دودھ ملایا جائے تو اس کے بیشتر طبی فوائد ختم ہوجاتے ہیں اور ہاں اگر کوئی خاتون حاملہ ہیں تو وہ چائے کا زیادہ استعمال نہ کریں کیونکہ اس میں موجود کیفین نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
٭٭٭

TOPPOPULARRECENT