Sunday , August 20 2017
Home / پاکستان / چابھار ’’غیرمختتم‘‘ معاہدہ کا پاکستان اور چین کی جانب سے خیرمقدم :ایران

چابھار ’’غیرمختتم‘‘ معاہدہ کا پاکستان اور چین کی جانب سے خیرمقدم :ایران

اسلام آباد ۔ 27 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) دفاعی اہمیت کی بندرگاہ چابھار کو جو ہندوستان ، ایران اور افغانستان کا سہ فریقی معاہدہ ہے قطعیت نہ دینے کی پاکستان اور چین کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی آج کی خبر میں ایرانی سفیر کے حوالے سے خبر دی گئی ہے کہ ایرانی سفیر برائے پاکستان مہدی ہونوردوست نے کہاکہ چابھار بندرگاہ معاہدہ ایران ، ہندوستان اور افغانستان کے درمیان ’’ختم نہیں ہوا‘‘ ہے اور صرف ان تین ممالک تک محدود نہیں ہے ۔ پاکستان اور چین دونوں بھی اس میں شامل ہوسکتے اور تعاون کرسکتے ہیںلیکن دونوں میں سے کسی بھی ملک نے اس شمولیت سے دلچسپی ظاہر نہیں کی ہے ۔ روزنامہ ڈان کی خبر کے بموجب پاکستان۔ایران تعلقات کے بارے میں دفاعی مطالعہ جات کے ادارہ واقع اسلام آباد نے ایک مضمون شائع کیا ہے جس کے بموجب ایران کے سفیر نے کہاکہ چابھار اور گوادر دونوں بندرگاہوں میں چین کا تعاون حاصل رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT