Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / چادرگھاٹ اور ملکاجگری میں دو افراد کی خودکشی

چادرگھاٹ اور ملکاجگری میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /9 نومبر ( سیاست نیوز ) چادر گھاٹ اور ملکاجگری کے علاقہ میں دو افرادنے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ چادرگھاٹ پولیس کے مطابق 17 سالہ محمد واجد جو واحد نگر چادرگھاٹ علاقہ کا ساکن محمد سلیم کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا تعلیم کے ساتھ ساتھ گذر بسر کیلئے بیانڈ کا کام کرتا تھا ۔ جس نے آج صبح اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی تاہم اس کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 50 سالہ گوپالن جو بی وی این کالجی ملکاجگیری علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے کل رات نشہ کی حالت میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT