Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / چارمینار منڈل میں سرکاری اور امدادی مدارس کا اجلاس

چارمینار منڈل میں سرکاری اور امدادی مدارس کا اجلاس

حیدرآباد۔/7اگسٹ، ( پریس نوٹ ) چارمینار منڈل کے گورنمنٹ اور ایڈیڈ پرائمری مدارس کے صدور مدرس کا اجلاس ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس چارمینار منڈل I واقع چنچلگوڑہ جونیر کالج میں منعقد ہوا جس کی صدارت جناب محمد عبدالمعید نے کی۔ اس اجلاس میں جناب پی سیندرراؤ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر چارمینار زون نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ تمام سرکاری مدارس میں بچوں کے داخلوں میں اضافہ کیا جانا چاہیئے اور بچوں کو ترک تعلیم اور بچہ مزدوری سے  دوری اختیار کرنے کیلئے صدور مداس اور تمام اساتذہ کو ملکر اقدامات کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری، خانگی اور امدادی مدارس میں تمام سرکاری پروگرام جیسے ہریتا ہارم اور 10اگسٹ کو منعقد ہونے والے قومی وارمنگ ڈے کو کامیاب بنائیں۔اس اجلاس کو منڈل کے گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹرس جناب محمد یوسف، جناب محمد عبدالباری، جناب نعیم قیصر منڈل کے CRP، DLMT، MIS، محمد رؤف نے بھی مخاطب کیا۔ شوبھا رانی، محمد لطیف خان اور محمد سعید نے اجلاس کے انتظامات کی نگرانی کی اور حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT