Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / چارمینار میں سیاحوں کیلئے ٹکٹس کی قیمت میں اضافہ

چارمینار میں سیاحوں کیلئے ٹکٹس کی قیمت میں اضافہ

حیدرآباد 3 اپریل ( این ایس ایس ) چارمینار کے مشاہدہ کیلئے آنے والے سیاحوں کیلئے ٹکٹ کی قیمت کو 5 روپئے سے بڑھا کر 15 روپئے کردیا گیا ہے ۔ ٹکٹوں میں اضافہ پر یکم اپریل سے عمل ہو رہا ہے ۔ اس کا فیصلہ محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے کیا گیا ہے ۔ بیرونی سیاحوں کیلئے ٹکٹ کی قیمت موجودہ 100 روپئے سے بڑھا کر 200 روپئے کردی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT