Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / چارمینار پر دو روزہ تصویری نمائش کا آج سے آغاز

چارمینار پر دو روزہ تصویری نمائش کا آج سے آغاز

حیدرآباد ۔15  اکٹوبر (پریس نوٹ ؍ این ایس ایس) دکن ہیریٹیج ٹرسٹ اور Intach حیدرآباد  کے زیراہتمام حیدرآباد کے 425 سالہ (1591-2016) تاریخی چارمینار پر نایاب تصاویر کی نمائش کا 16 اکٹوبر تا 18 اکٹوبر 2016ء اردو ہال، حمایت نگر لین متصل کے ایف سی حمایت نگر مین روڈ حیدرآباد پر انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ نمائش کے اوقات 11 بجکر 30 منٹ صبح تا 5 بجے شام ہوں گے۔ چارمینار کو (1589-1591) کے دوران بانی حیدرآباد اور سلطنت قطب شاہی کے پانچویں حکمراں محمد قلی قطب شاہ نے 9 لاکھ کے مصارف سے تعمیر کروایا تھا۔ چارمینار کی اونچائی 48.7 میٹر سطح زمین سے ہے، اس کی تعمیر میں چونا اور پتھر استعمال کیا گیا۔ اس کے معمار میر مومن استرآبادی اور دیگر تھے۔ چارمینار کا وزن 14000 ٹن ہے۔ نمائش کے تعلق سے مزید معلومات کیلئے محمد صفی اللہ سے فون نمبر 9848689646 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔ محمد صفی اللہ منیجنگ ٹرسٹی دکن ہیرٹیج ٹرسٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہیکہ تاریخی چارمینار کے 425 سال کی تکمیل پر یادگاری ڈاک اسٹامپ اور سکوں کا اجراء عمل میں لایا جائے۔

TOPPOPULARRECENT