Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / چارمینار کے سامنے صابری برادرس کا قوالی کا پروگرام

چارمینار کے سامنے صابری برادرس کا قوالی کا پروگرام

حیدرآباد آرٹس فیسٹیول کے تیسرے ایونٹ میں سامعین کی کثیر تعداد صوفیانہ کلام سے محظوظ
حیدرآباد ۔ /24 اپریل (آئی این این) حیدرآباد آرٹس فیسٹیول کے تیسرے ایونٹ کے طور پر کل یہاں چارمینار کے دامن میں ایک منفرد کلچرل ایونٹ منعقد ہوا جس میں ایک ہزار سے زائد سامعین بشمول سینئر پولیس عہدیدار انجن کمار ، آئی ٹی سکریٹری جیش رنجن اور شہر کی معروف شخصیتوں نے شرکت کی ۔ اس ایونٹ میں جئے پور کے صابری برادرس نے جو دنیا بھر میں مشہور ہیں ، قوالی کا پروگرام پیش کیا جس میں انہوں نے صوفیانہ کلام پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا ۔ اوپری گروپ آف ہوٹلس کے امراوہری نے کہا ’’میں یہ موقع کھونا نہیں چاہتا تھا ۔ ہمیں چارمینار کے سامنے بیٹھ کر اس طرح کی قوالی اور صوفی موسیقی کو سننے کے زیادہ مواقع نہیں ملتے ہیں  ۔ اس پروگرام کو سننے والے کئی سامعین نے اس خیال کا اظہار کیا کہ ’’چارمینار ،حیدرآباد اور تلنگانہ کا انتہائی مشہور تاریخی مقام ہے ۔ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ چارمینار کی اہمیت آگرہ کے تاج محل اور پیرس کے ایفل ٹاور کے مساوی ہے ۔ چارمینار ہندوستان کے10  ٹاپ تاریخی مقامات میں بھی شامل ہے ۔ اس طرح کے پروگرامس کو چارمینار کے پاس منعقد کرنے کی اجازت دینی چاہئیے ‘‘ ۔ صابری برادرس نے جنہوں نے روایتی مبارکباد کے ساتھ قوالی کا پروگرام شروع کیا ۔ کہا کہ 425 سالہ قدیم چارمینار کے سامنے قوالی کا پروگرام پیش کرنے کا یہ ایک نادر موقع ہے ۔ ہمارے لئے یہ ایک اعزاز ہے ۔ ہم نے دنیا بھر میں کئی مقامات پر قوالی کے پروگرام پیش کئے ہیں، یہ پروگرام ہمارے لئے بہت منفرد نوعیت کا ہے ۔ یہ ایک بلا ٹکٹ پروگرام تھا جس میں سامعین کو مفت داخلہ کی اجازت تھی ۔ لیکن انہیں اس کے لئے آن لائن بکنگ کرکے شرکت کرنی پڑی ۔

TOPPOPULARRECENT