Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / چارہ اسکام کیس میں لالو اور مصرا کی عدالت میں حاضری

چارہ اسکام کیس میں لالو اور مصرا کی عدالت میں حاضری

پٹنہ ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو اور سابق چیف منسٹر بہار جگناتھ مصرا نے آج کروڑہا روپئے کے چارہ اسکام کیس میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں حاضری دی ۔ خصوصی سی بی آئی عدالت کے جج دیو راج ترپاٹھی نے تمام 31 ملزمین کی شخصی طور پر حاضری کے لیے حکم دیا تھا ۔ جس کی تعمیل کرتے ہوئے لالو پرساد یادو ، جگناتھ مصرا اور دیگر ملزمین بشمول بعض آئی اے ایس عہدیداروں نے عدالت میں حاضری دی ۔ لالو یادو کے وکیل چترنجن سنہا نے عدالت کو ان کے موکل کی موجودگی کی اطلاع دی ۔ اس موقع پر کمرہ عدالت میں ہجوم دیکھا گیا ۔ مختصر اجلاس کے بعد جج نے کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی جب کہ یہ کیس سال 1994-96 کے دوران محکمہ افزائش حیوانات کے بینک کھاتوں اور تریثرری سے 46 لاکھ روپئے غیر قانونی طریقہ سے نکالنے سے متعلق ہے ۔ دو مشہور سیاستدانوں کے علاوہ سابق وزیر افزائش حیوانات ودیا ساگر نشاد ، سابق آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ آر کے دانا اور بعض ریٹائرڈ ائی اے ایس آفیسرس بیک جولیس ، اور پھولچند سنگھ بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔ سی بی آئی نے چارہ اسکام کیس میں 15 مئی 1996 کو پرساد اور مصرا کے علاوہ دیگر 29 ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کیا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT