Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / چارہ اسکام کیس میں لالو یادو کی پیشی

چارہ اسکام کیس میں لالو یادو کی پیشی

رانچی ۔ 13 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : راشٹریہ جنتادل صدر لالو پرساد یادو نے آج چارہ اسکام کیس کے سلسلہ میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں حاضری دی ۔ جب کہ یہ کیس غیر منقسمہ بہار میں 1990 کے عشرہ کے دوران دمکاٹریژری سے 3.31 کروڑ روپئے دھوکہ دہی سے نکالنے سے متعلق سے ہے ۔ علاوہ ازیں خصوصی عدالت کے جج شیوپال سنگھ کے روبرو سابق ارکان پارلیمنٹ جگدیش شرما اور آر کے رانا نے بھی پیش ہوئے ۔ چارہ اسکام میں 47 ملزمین بشمول لالو پرساد یادو کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔ فی الحال 29 ملزمین بقید حیات اور دیگر 15 فوت ہوچکے ہیں جب کہ 4 گواہ معافی یافتہ اور ایک ملزم کو ہائی کورٹ سے راحت ملی ہے ۔ قبل ازیں لالو یادو کے خلاف 30 ستمبر 2013 کو سزاء سنائے جانے کے بعد رانچی کی جیل بھیج دیا گیا تھا اور ڈھائی ماہ جیل میں گذارنے کے بعد سپریم کورٹ نے ضمانت پر رہا کردیا تھا ۔ تاہم اس سزا کے باعث وہ لوک سبھا کی رکنیت سے محروم ہوگئے تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT