Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / چار افراد بشمول دو طلبہ کی خودکشی

چار افراد بشمول دو طلبہ کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /13 مارچ (سیاست نیوز)  شہر میں چار افراد بشمول دو طلباء نے مختلف واقعات میں خودکشی کرلی ۔ 20 سالہ سی ایچ راگھویندرا ساگر ساکن رحمت نگر جوبلی ہلز ، گنگا راجو انجنیئرنگ کالج نے بی ٹیک تیسرے سال تعلیم حاصل کررہا تھا اور گزشتہ چند دنوں سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ راگھویندرا نے کل رات دیر گئے اپنے مکان میں پنکھے سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی جس کے نتیجہ میں جوبلی ہلز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں 20 سالہ آکانگشا گونٹی ساکن نلہ کنٹہ نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ نلہ کنٹہ پولیس نے بتایا کہ خودکشی کی وجہ کا پتہ نہ چل سکا اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ لالہ گوڑہ پولیس کے بموجب 35 سالہ سیول کنٹراکٹر ایس ناگراج نے آج صبح اپنے مکان واقع سری پورم کالونی میں گھریلو مسائل کے سبب خودکشی کرلی ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں معاشی پریشانیوں سے دوچار 36 سالہ وینکٹا نارائینا نے چیتنیا پوری علاقہ میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ نارائینا قرض کے بوجھ سے پریشان تھا جس کے سبب اس نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔

TOPPOPULARRECENT