Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / چار دولت اسلامیہ کارکنوں کی تحویل میں 12 مئی تک توسیع : دہلی کی عدالت

چار دولت اسلامیہ کارکنوں کی تحویل میں 12 مئی تک توسیع : دہلی کی عدالت

نئی دہلی ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے چار مشتبہ دولت اسلامیہ کارکنوں کی میعاد حراست میں 12 مئی تک توسیع کردی جبکہ این آئی اے نے کہاکہ دولت اسلامیہ ہندوستان اور بیرون ہند بڑے پیمانے پر سازش کررہا ہے جس میں مقامی اور غیرمقامی ہندوستانیوں کو اپنی تنظیم میں بھرتی کرنا ہے تاہم ان اطلاعات کی ہنوز توثیق نہیں ہوسکی۔ ڈسٹرکٹ جج امر ناتھ نے دولت اسلامیہ کے مشتبہ کارکنوں محمد عظیم الشان، محمد اسامہ، اخلاق الرحمن اور محمد معراج کی تحویل کی مدت میں 90 سے اضافہ کرتے ہوئے اسے 12 مئی تک توسیع دے دی۔ این آئی اے نے کہا تھا کہ مقدمہ کی تحقیقات ملک کے مختلف حصوں بلکہ بیرون ملک تک پھیلی ہوئی ہیں۔ تحقیقات کے دوران وسیع تر سازش کا پتہ چلا ۔ تحقیقات اس مقدمہ میں ملک اور بیرون ملک تک پھیل گئی ہیں۔

 

گھر سے لہسن کے چور کو
بے رحمی زدوکوب ،سارق ہلاک
دھار(ایم پی) ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ایک 33 سالہ شخص کو 6افراد نے بے رحمی سے زدوکوب کیا جبکہ اس نے دیہات کلوا کے ایک گھر سے آج علی الصبح لہسن چرایا تھا۔ زدوکوب کے نتیجہ میں یہ شخص ہلاک ہوگیا۔ سنجے برجلال کو رمیش، مکیش، مہیش، سبھاش، دشترت اور بالمند نے زدوکوب کیا تھا۔ ایس پی راجیش انگنکر نے کہاکہ سارق کو رمیش کے مکان سے لہسن چراتے ہوئے سنجے نے پکڑ لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT