Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / چار رکنی جیب کتروں کی ٹولی گرفتار

چار رکنی جیب کتروں کی ٹولی گرفتار

مسروقہ زیورات و نقد رقم ضبط ، ٹاسک فورس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /18 مئی (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے 4 رکنی جیب کتروں کی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے مسروقہ طلائی زیورات و نقد رقم برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب 20 سالہ ایچ وشال ، 28 سالہ محمد محبوب ، 19 سالہ کامبلے مہیش اور 23 سالہ شیخ خالد ساکن ملے پلی حبیب نگر پرتعیش زندگی گزارنے کے عادی ہیں اور وہ آر ٹی سی بسوں میں مسافرین بالخصوص خواتین کی توجہ ہٹاکر ان کے گلے سے طلائی زیورات اڑالیا کرتے اور ان کے ہینڈ بیاگ اور دیگر اشیاء کا سرقہ کیا کرتے تھے ۔ ٹاسک فورس نے جیب کتروں کی ٹولی سرگرم ہونے کی اطلاع پر ان کی تلاش شروع کردی تھی اور انہیں علاقہ ملک پیٹ میں گرفتار کرلیا گیا ۔ ٹاسک فورس نے گرفتار جیب کتروں کی ٹولی کے قبضوں سے 18 تولے مسروقہ طلائی زیورات ، 54 ہزار نقد رقم برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ٹولی دونوں شہروں میں 10 مختلف وارداتوں میں ملوث ہے ۔ گرفتار افرادکو ملک پیٹ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا ۔

 

ٹالی ووڈ اداکار تنیش کے والد حادثہ میں فوت
حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ٹالی ووڈ اداکار تنیش کے والد وردھان جو کہ ویسٹرن پلازا او یو کالونی میں پچھلی رات ایک عمارت کی چھٹویں منزل سے حادثاتی طور پر گر گئے تھے ۔ آج صبح یہاں ایک خانگی دواخانے میں دوران علاج فوت ہوگئے ۔ وردھان کے سگریٹ جلانے کے دوران ان کے اپارٹمنٹ سے گر پڑنے پر انہیں شدید زخمی حالت میں اپولو ہاسپٹل جوبلی ہلز منتقل کیا گیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT