Wednesday , October 18 2017
Home / جرائم و حادثات / چار رکنی سارقوں کی ٹولی گرفتار، شمس آباد ڈی سی پی کی پریس کانفرنس

چار رکنی سارقوں کی ٹولی گرفتار، شمس آباد ڈی سی پی کی پریس کانفرنس

شمس آباد ۔ 16 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع پداشاہ پور میں 3 مئی کو چاقوؤں کی نوک پر رقم لوٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ شمس آباد زون ڈی سی پی اے آر سرینواس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سدرشن کمار اگروال ساکن بنجارہ ہلز 3 مئی کو اپنی انووا کار نمبر AP28DL-7097 پر سچنا گپتا مارکیٹنگ منیجر اور ڈرائیور جی کشٹپا 29 سالہ ساکن بدویل راجندر نگر شمس آباد ایرپورٹ جاکر وہاں سے تماپور میں واقع فیاکٹری جارہے تھے کہ پدا شاہ پور کے قریب ڈرائیور نے کار روک دی اچانک مزید تین افراد کار میں پہنچ گئے اور چاقوؤں کی نوک پر کار کو وقار آباد کے جنگل کی طرف لے گئے اور وہاں سے اس کے پاس موجود رقم تین لاکھ چالیس ہزار روپئے لے کر فرار ہوگئے ۔ اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بھی اس واقعہ کی اطلاع دی تو اس کا خطرناک انجام ہوگا ۔ رقم کے ساتھ دو سیل فون تین کریڈیٹ کارڈس بھی حاصل کرلیے ۔ 4 مئی کو شمس آباد پولیس میں واقعہ کی شکایت کی گئی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور سرقہ میں ملوث جی کشٹپا ڈرائیور ، بی ناگیندر 23 سالہ اننت پور ، پی سریش 22 سالہ اننت پور اور بی سری سیلم 26 سالہ ساکن اننت پور کو آج صبح پی I ، روڈ پالماکول میں مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے دیکھ کر حراست میں لے کر تفتیش کرنے پر چاروں نے اقبال جرم کرلیا ان کے قبضہ سے 2 لاکھ 94 ہزار روپئے اور ایک سیل فون کو ضبط کرلیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔ شمس آباد ڈی سی پی نے کرائم ٹیم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ سارقوں کو گرفتار کر کے رقم کو ضبط کرلیا ان کے لیے ایوارڈ کے لیے سفارش کی جائے گی ۔ اس موقع پر شمس آباد اے سی پی بی انورادھا ، شمس آباد انسپکٹر اوما مہیشور راؤ ، انسپکٹر کرائم ایس این جاوید ، سب انسپکٹر کرائم محمد خلیل پاشاہ موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT