Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / چار رہزن گرفتار ، مسروقہ مال ضبط

چار رہزن گرفتار ، مسروقہ مال ضبط

حیدرآباد ۔ /19 اگست (سیاست نیوز) رہزنی کی واردات میں ملوث چار رہزنوں کو عابڈس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر مسٹر پی یادگیری نے بتایا کہ /18 اگست کی صبح میڈوین دواخانہ کے قریب واقع پائپس کے گودام میں مال اتارنے کے دوران چار موٹر سائیکل سوار رہزن ڈی سی ایم ڈرائیور بی لنگیا اور اس کے ساتھی شیخ وہاب اور شیوا کو دھمکاتے ہوئے ان کے قبضے سے موبائیل فون اور دیگر اشیاء کی رہزنی کے بعد وہاں سے فرار ہوگئے ۔ عابڈس پولیس نے شبہ کی بنیاد پر 24 سالہ محمد ظفر ، 28 سالہ اکبر پاشاہ ، 26 سالہ محمد نواب اور 30 سالہ شیخ عادل کو اندرون 12 گھنٹے حراست میں لے کر ان کی تفتیش کی جس میں انہوں نے جرم میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ۔ پولیس نے ان کے قبضے سے مسروقہ موبائیل فون اور نقد رقم برآمد کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT