Tuesday , May 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چار سالہ بچے کے قاتل کو عمر قید

چار سالہ بچے کے قاتل کو عمر قید

گلبرگہ 19مئی : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) فورتھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ، گلبرگہ کورٹ نے ایک آدمی کو ایک چار سالہ بچہ کا قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر اسے عمر قید کی سزا سنائی ہے اس کے علاوہ اسے سات سال چھ مہینوں کی قید بامشقت کی سزا بھی سنائی گئی ہے اور اس پر1.75لاکھ روپیوں کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔ یہ حکم نامہ جج ایس ایم چن اپا نے جاری کیا ہے۔ ملزم انکش بھیم شاہ کا تعلق ضلع گلبرگہ کے تعلقہ افضل پور میں بڈادالا گائوں سے ہے۔ بھی شاہ نے ویریش نامی لڑکے کا اغوا کرلیا تھا ۔ ویریش شیو شرن اپا ایر اپا ساکن ردے واڑی موضع بڈا دالاکا بیٹا تھا۔ بھیم شاہ نے ردیریش کے اغوا کے بعد اس لڑکے کی رہائی کے لئے بڑی رقم طلب کی تھی ۔ لیکن ملزم بھیم شاہ نے اس ڈر سے کہ اغوا شدہ لڑکا اپنی کہانی اور بھیم شاہ کا نام اپنے والدین کو بتادے دے گا اس لڑکے کو ہلاک کردیا ۔ بعد ازاں گائوں میں موجود ایک بیاریج کے نزدیک جھاڑیوں میں اس کی لاش دفن کردی۔ جج نے بھیم شاہ کو عمر قید کی سزا کے ساتھ مختلف دفعات کے تحت اس پر 1لاکھ 75 ہزار روپیوں کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔ پبلک پراسیکیوٹر بالا بھیم اس مقدمہ میں سرکاری وکیل تھے

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT