Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / چار سالہ لڑکی کے استحصال کا سی سی ٹی وی کے ذریعہ انکشاف

چار سالہ لڑکی کے استحصال کا سی سی ٹی وی کے ذریعہ انکشاف

درندہ صفت کے خلاف نربھئے ایکٹ کے تحت مقدمہ
حیدرآباد ۔ /17 ڈسمبر (سیاست نیوز) شاہ علی بنڈلہ پولیس نے درندہ صفت ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس نے چار سالہ کمسن لڑکی سے گھناؤنی حرکت کرتے ہوئے اس کا جنسی استحصال کررہا تھا ۔شوہر کی مشتبہ حرکتوں پر بیوی نے مکان میں خفیہ طور پر سی سی ٹی کیمرے نصب کئے تھے جس کے نتیجہ میں یہ انتہائی شرمناک واقعہ منظر عام پر آیا ۔ تفصیلات کے بموجب 46 سالہ محمد اکرم خان ساکن جہاں نما چونے کی بھٹی کے خلاف ازخود کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے آج نربھئے ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اکرم خان کے مکان میں چارکرایہ دار ہیں اور گذشتہ کچھ عرصہ سے خواتین سے متعلق مشتبہ حرکتوں کے سبب بیوی نے اپنے ہی مکان میں خفیہ طور پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرائے تھے تاکہ شوہر کو ثبوت کے ساتھ پکڑا جاسکے ۔ بیوی نے سی سی ٹی وی ٹیکنیشن عمر باقری سے ربط کیا اور سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ کا تجزیہ کرنے کیلئے طلب کیا ۔ ٹیکنیشن کی جانب سے ویڈیو ریکارڈنگ کا تجزیہ کرنے پر انتہائی شرمناک سی سی ٹی وی فوٹیجس دستیاب ہوئے جس میں محمد اکرم خان اپنے کرایہ دار کی چار سالہ کمسن لڑکی کا جنسی استحصال کرتا ہوا پایا گیا ۔ ٹیکنیشن نے اس گھناؤنی حرکت کی ویڈیو ریکارڈنگ پائے جانے پر ساؤتھ زون پولیس کو آگاہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائینا سے ربط پیدا کئے جانے پر انہوں نے بتایا کہ پولیس نے محمد اکرم خان کے خلاف ازخود کارروائی کرتے ہوئے نربھئے ایکٹ کے علاوہ تعزیرات ہند کی دفعات 377 ، 363 ، 366 ، 419 اور پوسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور اسے فوری گرفتار کرلیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT