Thursday , June 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / چار سال میں 379 اسپورٹس پرسنس ڈوپ ٹسٹ میں ناکام

چار سال میں 379 اسپورٹس پرسنس ڈوپ ٹسٹ میں ناکام

نئی دہلی ، 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے 379 اسپورٹس پرسنس گزشتہ چار سال میں ڈوپنگ کے معاملے میں پکڑے گئے، پارلیمنٹ کو آج یہ اطلاع دی گئی۔ وزیر کھیل کود وجئے گوئل نے ایک تحریری جواب میں ڈوپ ٹسٹ میں ناکام ہونے والوں کی تعداد بیان کی، جو نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (NADA) سے محصلہ مواد پر مبنی ہے۔ وزیر موصوف نے راجیہ سبھا میں ایک سوال پر تحریری جواب دیا ہے۔ سوال یہ تھا کہ آیا حکومت نے مستقبل میں ڈوپنگ مسائل کے سدباب کیلئے کوئی ہدایات جاری کئے ہیں۔ 2013ء میں 96 اسپورٹس پرسنس ڈوپ ٹسٹ میں ناکام ہوئے جبکہ 2014ء اور 2015ء میں ایسے اسپورٹس پرسنس کی تعداد ترتیب وار 95 اور 120 رہی۔ رواں سال اکٹوبر تک 68 اتھلیٹس ؍ کھلاڑی ڈوپ ٹسٹ سے گریزاں ہوئے، اس طرح 379 اسپورٹس پرسنس ممنوعہ مادوں کی جانچ کے معاملے میں ناکام رہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT