Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / چار سال میں 68 لاکھ نوجوانوں کو روزگار:ممتا

چار سال میں 68 لاکھ نوجوانوں کو روزگار:ممتا

کولکتہ 16 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج کہا کہ گذشتہ چار سال میں ان کی حکومت کے دوران ریاست میں 68 لاکھ نوجوانوںکو روزگار حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان 68 لاکھ نوجوانوں کے علاوہ ہر سال مزید چہ لاکھ نوجوانوںکو آئی ٹی آئیز اور پالی ٹکنک کالجس میں تربیت فراہم کی جائیگی ۔ انہوں نے اسکول سے ترک تعلیم کرنے والے بچوں کو ووکیشنل ٹریننگ فراہم کرنے کے پروگرام کا آغاز کرے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ پانچ سال میں ہم کم از کم 30 لاکھ افراد کو تربیت فراہم کرنے کے نشانہ کو مکمل کرلیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں اسکل ڈیولپمنٹ مشن کے سلسلہ میں 15 لاکھ لڑکوں اور لڑکیوں کو گذشتہ چار سال میں ووکیشنل ٹریننگ دی گئی جن کے منجملہ 10 لاکھ کو روزگار بھی حاصل ہوگیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کا ایک اور نشانہ کیمپس پلیسمنٹ کا ہے ۔ اس کے تحت کم از کم75 فیصد طلبا کو روزگار فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے ہر بلاک میں ایک آئی ٹی آئی اور ہر سب ڈویژن میں ایک پالی ٹکنک قائم کرنے کا بھی وعدہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نئے آئی ٹی آئیز کو صنعتی اداروں کے ذریعہ چلایا جائیگا ۔ ریاست میں اب تک 250 آئی ٹی آئیز اور 186 پالی ٹکنک کالجس کام کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT