Thursday , May 25 2017
Home / شہر کی خبریں / چار سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کو ڈی جی پی رتبہ پر ترقی

چار سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کو ڈی جی پی رتبہ پر ترقی

حیدرآباد /2 مارچ ( سیاست نیوز ) حکومت نے آج 4 سینئیر آئی پی ایس عہدیداروں کو ڈی جی پی رتبہ پر ترقی دے کر موجودہ عہدوں پر فائز رہنے کے احکامات جاری کئے ۔ 1986 ( آئی پی ایس ) بیاچ سے تعلق رکھنے والے ایم مہیندر ریڈی کمشنر پولیس حیدرآباد ، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس روڈ سیفٹی اتھاریٹی مسٹر ٹی کرشنا پرساد ، راجیو تریویدی ہوم سکریٹری اور مسٹر پربھاکر الوکا ( مرکزی ڈیپوٹیشن ) پر فائز ہے کو ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے رتبہ پر ترقی دی گئی ۔ حکومت نے مذکورہ عہدیداروں کو ترقی دیتے ہوئے انہیں موجودہ عہدوں پر فائز رہنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ مسٹر ایم مہیندر ریڈی کمشنر پولیس حیدرآباد کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے اور انہیں آئندہ ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کی حیثیت سے تقرر کئے جانے کا امکان ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT