Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / چار غیر بی جے پی ریاستیں حق رازداری کیلئے عدالت سے رجوع

چار غیر بی جے پی ریاستیں حق رازداری کیلئے عدالت سے رجوع

نئی دہلی۔26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) غیر بی جے پی حکمرانی والی چار ریاستیں بشمول کرناٹک اور مغربی بنگال آج سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے اور اس مسئلہ پر جاری سماعت میں مداخلت چاہی کہ آیا حق رازداری کو دستور کے تحت بنیادی حقوق میں سے قرار دیا جاسکتا ہے یا نہیں۔ کرناٹک اور بنگال کے علاوہ دو کانگریس زیر قیادت ریاستیں پنجاب اور پوڈوچیری نے مرکزی حکومت کے خلاف موقف اختیار کیا، جس نے کہا تھا کہ حق رازداری مشترک حق قانون ہے ناکہ کوئی بنیادی حق۔ سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے چاروں ریاستوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے دلائل 9 ججوں والی دستوری بنچ کے روبرو شروع کیئے، جس کی سربراہی چیف جسٹس جے ایس کھیہر کررہے ہیں۔ کپل نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے تناظر میں عدالت کو حق رازداری کا ازسرنو جائزہ لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ رازداری کوئی قطعی حق نہیں ہوسکتا لیکن یہ بنیادی حق ہے۔ اس عدالت کو توازن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT