Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / چار قومی ہاکی ٹورنمنٹ میں ہندوستان کو برونز میڈل

چار قومی ہاکی ٹورنمنٹ میں ہندوستان کو برونز میڈل

ملائیشیا کے خلاف 4-1 سے کامیابی ، سنسنی خیز مقابلہ میں حریفوں سے سخت مقابلہ

ملبورن ۔ /27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چار قومی انٹرنیشنل ٹورنمنٹ میں ہندوستان نے ملائیشیا کو 4-1 سے شکست دے کر برونز میڈل حاصل کرلیا ۔ اس مقابلہ میں ہندوستانی ہاکی ٹیم نے ابتداء سے اختتام تک کھیل پر اپنا غلبہ برقرار رکھا ۔ فائنل کوارٹر میں دو گول بناتے ہوئے مستحقہ فتح حاصل کی ۔ ہندوستانی لڑکیوں نے گزشتہ روز کی شکست و مایوسی کے اثرات کو ختم کرتے ہوئے آج اپنا موقف مستحکم بنانے پر توجہ مرکوز کی اور ملائیشیا کی ٹیم کے دباؤ میں آنے سے گریز کیا ۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے انتہائی چستی سے کھیل کا آغاز کیا اور کئی پاسیس سے گزرتے ہوئے کھیل کے دوسرے ہی منٹ میں پہلا گول بنالیا ۔ بیریندرا لاکرا نے سنٹرفیلڈ کے قریب گیند کو اپنے قابو میں کرلیا اور سرکل کی سمت شاٹ لگایا جہاں آکاشردیپ نے اس کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور گول بناتے ہوئے ہندوستان کے حریف ملائیشیا پر سبقت دلائی ۔ اس کوارٹر میں ہندوستان کو مسلسل غلبہ حاصل رہا لیکن ملائیشیائی کھلاڑیوں نے پوری مستعدی سے مزاحمت کی اور ایک گول بناتے ہوئے سبقت کو ختم کردیا ۔ دوسرے کوارٹر میں ہندوستانی فارورڈ عنان یوسف انتہائی مہارت کے ساتھ ملائیشیا کے تین کھلاڑیوں کو عبور کرتے ہوئے گول بنانے کے قریب پہونچ گئے تھے لیکن ملائیشیائی گول کیپر کمار سبرامنیم نے کامیابی کے ساتھ اس چیلنج سے نمٹ لیا اور ہندوستان کو گول بنانے کا موقع نہیں دیا ۔ ملائیشیا کے کھلاڑیوں نے دوسرے کوارٹر کے آخری لمحات میں اپنی کوششوں کو تیز کردیا ۔ کئی حلقے بنانے کے باوجود کئی اچھے موقعہ بنانے میں ناکام رہے ۔ کھیل کے پہلے نصف تک ہندوستان کا صرف ایک گول بنایا جانا تھا ۔ تیسرے کوارٹر کے آخر تک بھی دونوں ٹیمیں سخت محنت کے باوجود گول بنانے میں کامیاب نہ ہوسکی تھیں کہ لمحہ آخر میں وی آر رگھوناتھ نے ایک پینالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے ملائیشیا ہندوستانی سبقت کو دوبالا کیا ۔ اس طرح فائنل کوارٹر میں بھی ہندوستان نے حریفوں پر اپنا دباؤ برقرار رکھا ۔

TOPPOPULARRECENT