Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / چار لائیو اور چار خالی بلٹس کے ساتھ مسافر گرفتار

چار لائیو اور چار خالی بلٹس کے ساتھ مسافر گرفتار

شمس آباد /15 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چار لائیو اور چار خالی بلٹس کو ضبط کرکے شمس آباد ار جی آئی پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایواتوری جیارام ساکن راجندر نگر کالونی گوڈی ورم کرشنا ضلع آج صبح شمس آباد ایرپورٹ سے وشاکھاپٹنم جانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس کے لگیج سے چار لائیو اور چار خالی بلٹس برآمد ہوئے جس پر اسے گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT