Friday , October 20 2017
Home / جرائم و حادثات / چار مشتبہ تخریب کار ‘ این آئی اے کی ٹرانزٹ تحویل میں

چار مشتبہ تخریب کار ‘ این آئی اے کی ٹرانزٹ تحویل میں

حیدرآباد 23 جنوری ( پی ٹی آئی ) ایک مقامی عدالت نے آج قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) کو شہر میں گرفتار کردہ چار مشتبہ تخریب کاروں کی تین دن کی ٹرانزٹ تحویل منظور کی ۔ این آئی اے ‘ ان مشتبہ افراد کو دہلی کی عدالت میں پیش کریگی ۔ کہا گیا ہے کہ محمد نفیس خان عرف فاطمہ خان اور محمد شریف معین الدین خاں 54 سال ہکو کل این آئی اے نے گرفتار کیا تھا جبکہ ایک اور مشتبہ فرد محمد عبداللہ خاں عرف عبید عرف طلحہ و ابو انس کو آج گرفتار کرنے کا ادعا کیا گیا ہے ۔ این آئی اے اور مرکزی سکیوریٹی ایجنسیوں نے ملک کے مختلف حصوں میں دھاوے کرتے ہوئے جملہ 14 افراد کو حراست میں لیا تھا جن کے تعلق سے شبہ ہے کہ وہ یوم جمہوریہ سے قبل ملک کے مختلف مقامات پر دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ بنا رہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT