Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / چار ملکی وفود ایک بار پھر آمنے سامنے

چار ملکی وفود ایک بار پھر آمنے سامنے

کابل ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں قیام امن کے لیے مصالحتی عمل کے سلسلے کا پانچواں اجلاس چہارشنبہ کو اسلام آباد میں جاری ہے جس میں پاکستان، افغانستان، امریکہ اور چین کے وفود شریک ہیں۔اس چار ملکی مصالحتی عمل میں پاکستانی وفد کی قیادت معتمد خارجہ اعزاز چودھری جبکہ افغان وفد کی قیادت اسلام آباد میں افغان سفیر ڈاکٹر حضرت عمر زاخیلوال کر رہے ہیں۔افغانستان میں قیامِ امن کے لیے چار ملکی مصالحتی عمل کا یہ پانچواں اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب افغان صدر نے کابل میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد کہا تھا کہ وہ پاکستان سے اس بات کی توقع نہیں رکھتے کہ پاکستان افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے۔

TOPPOPULARRECENT