Sunday , July 23 2017
Home / دنیا / چار پڑوسی ملکوں سے قطر کے تعلقات میں بہتری ممکن

چار پڑوسی ملکوں سے قطر کے تعلقات میں بہتری ممکن

دہشت گردی کو فنڈس کی فراہمی روکنے قطر ۔ امریکہ سمجھوتہ باعث فخر : واشنگٹن
واشنگٹن ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور قطر نے دہشت گردوں کو فنڈس کی فراہمی روکنے کیلئے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔ قدرتی گیس سے مالامال یہ خلیجی ممالک انتہاء پسندی کی تائید کے الزام پر اپنے پڑوسیوں کی پابندیوں کا سامنا کررہا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن قطر اور اس کے پڑوسیوں کے مابین پیدا شدہ اختلافات کی یکسوئی کیلئے مشرق وسطیٰ کا دورہ کررہے ہیں۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتر ناؤرٹ نے روزمرہ کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم قطر کے رواں تنازعہ سے ہٹ کر اس ملک کے ساتھ ایک سمجھوتہ کئے ہیں۔ یہ ایسی پیشرفت ہے جس پر ہم فخر کرسکتے ہیں۔ دہشت گردی کو فنڈس کی فراہمی روکنے کیلئے امریکہ اور قطر کے درمیان اہم مفاہمت ہوئی ہے‘‘۔ وزارت خارجہ کی ترجمان نے امید ظاہر کی کہ اس سمجھوتہ کے بعد قطر کو بھی ان چار ممالک سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوبارہ بہتر مقام حاصل ہوجائے گا جنہوں نے دہشت گردی کو فنڈس کی فراہمی کے مسئلہ پر اس سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیا تھا۔ ناؤرٹ نے مزید کہا کہ ’’چنانچہ ہم سمجھتے ہیں کہ امریکہ اور قطر کے درمیان یادداشت مفاہمت (ان اختلافات کی کوششوں میں) یہ پہلی ا چھی شروعات ہوسکتی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں سمجھتی ہوں کہ دہشت گردی کو فنڈس کی فراہمی سے متعلق اس سمجھوتے کو اجاگر کرنے سے تمام ملکوں کو بہتر پیغام جائے گا اور اس سمجھوتہ پر ہم یہ پیشرفت کریں گے کیونکہ دہشت گردی کو فنڈس کی فراہمی ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس پر سب کو گہری تشویش ہے‘‘۔ وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ فی الحال وہ یقین سے نہیں کہہ سکتیں کہ دیگر ممالک کے ساتھ بھی ایسا سمجھوتہ کیا جائے گا۔ اس بات کا امکان بھی ہے لیکن وزیرخارجہ ہی اس ضمن میں اعلان کرسکتے ہیں۔ ممکن ہیکہ علحدہ نوعیت کے سمجھوتے ہوسکتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT