Monday , October 23 2017
Home / دنیا / چار کاروں کو حادثہ، 14 افراد زخمی

چار کاروں کو حادثہ، 14 افراد زخمی

بیل کیمپ (یو ایس) ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) میری لینڈ میں کئی کاروں کی ٹکر میں عہدیداروں کے مطابق 14 افراد بشمول 10 بجے زخمی ہوگئے جو انٹر اسٹیٹ 95 پر پیش آیا۔ بالٹی مورسن کی رپورٹ کے مطابق چار کاروں کا حادثہ جنوب کی جانب جانے والی سڑکیں I-95 میں گذشتہ شام کو بالٹی مور سے 35 کیلو میٹر شمال مشرق کے علاقہ ہارفورڈ کاؤنٹی میں رونما ہوا۔ عہدیداروں نے مزید بتایا کہ 14 افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم انہیں طبی علاج کیلئے ہاسپٹل میں ہی رکھا گیا ہے۔ حادثہ کی وجہ سے اس سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا۔ تاہم دیڑھ گھنٹے بعد اسے دوبارہ کھول دیا گیا۔ میری لینڈ اسٹیٹ پولیس اس حادثہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT