Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / چار کروڑ سے تعمیر شدنی سڑک کا سنگ بنیاد وزیرٹرانسپورٹ کا خطاب

چار کروڑ سے تعمیر شدنی سڑک کا سنگ بنیاد وزیرٹرانسپورٹ کا خطاب

شمس آباد ۔ 23 جولائی (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع گلدپلی مین روڈ کے کام کا سنگ بنیاد وزیر ٹرانسپورٹ پی مہیندر ریڈی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کے چندراشیکھر راؤ چیف منسٹر کی قیادت میں ریاست کی ترقی کیلئے سنجیدہ ہے۔ ریاست کی ترقی کیلئے کروڑہا روپئے خرچ کئے جارہے ہیں۔ سڑکوں کی تعمیر کیلئے 10 ہزار کروڑ روپئے اور مشن کاکتیہ کیلئے 385 کروڑ روپئے منظور کئے گئے جس کے ذریعہ سڑکوں کی تعمیر اور تالابوں کی صفائی کے کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ ہریتاہرم پروگرام کے تحت ایک ہی دن میں ایک لاکھ 25 ہزار پودے لگائے گئے۔ تانڈور اور وقارآباد میں جنگلات ہے جہاں بارش ہورہی ہے۔ نلگنڈہ، محبوب نگر اور رنگاریڈی میں ہی بارش نہیں ہے جس کی وجہ سے یہاں کافی مشکلات پیش آرہی ہے۔ مشن کاکتیہ کے تحت تالابوں کی صفائی کرکے بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے تمام انتظامات کئے جاچکے ہیں۔ شمس آباد میں بس ڈپو کی تعمیر کے سلسلہ میں سوال پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اب نیا ڈپو تعمیر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ موجودہ 95 ڈپوز کی ترقی کیلئے ہی کام کیا جارہا ہے۔ شمس آباد بس اسٹانڈ کو وسیع کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ جی او 111 کے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ اب سپریم کورٹ میں چل رہا ہے۔ چیف منسٹر نے تیقن دیا کہ ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کچھ حد تک ردوبدل کی گنجائش نکالی جائے گی۔ راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ نے کہاکہ چندرشیکھر راؤ چیف منسٹر ریاست کے تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے ہر طبقہ کی ترقی کیلئے کام کئے جارہے ہیں۔ راجندر نگر حلقہ کی ترقی کیلئے بھی فنڈس منظور کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر چکلہ ایلیا منڈل صدر، بی ستیش زیڈ پی ٹی سی ممبر، وینکٹا ریڈی شمس آباد تحصیلدار، سریکانت ریڈی ایم پی ڈی او، چندرا ریڈی، وینکٹیش گوڑ، مہیندر ریڈی، ایم سرینواس، دیبا، راجندر گوڑ، ملیش کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT