Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / چار کروڑ کی بدعنوانی میں دو کروڑ کی وصولی

چار کروڑ کی بدعنوانی میں دو کروڑ کی وصولی

یلاریڈی۔/11مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع بھر میں قومی ضامن روزگار اسکیم کے کاموں میں چار کروڑ روپئے کی بدعنوانی ہونے کا انکشاف ہونے پر اس میں دو کروڑ روپئے اب تک وصول کرلئے گئے ہیں۔ ضلع EGS ، PD مسٹر وینکٹیشور لو نے منڈل لنگم پیٹ منڈل پریشد آفس پر عوامی اجلاس منعقد کرتے ہوئے بتایا کہ بہت جلد پانی باقی کی رقم دو کروڑ بھی وصول کرلی جائے گی، ضروری ہو تو اس کیلئے ریونیو ریکوری ایکٹ کا استعمال بھی کیا جائے گا۔ ضامن روزگار اسکیم کے کاموں کے قریب موجود نہ رہنے والے افراد کو برخواست کرنے کا ضلع پی ڈی نے اعلان کیا۔ اسکیم کے کاموں میں لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

برقی شاک لگنے سے ایک شخص فوت
یلاریڈی۔/11 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی کے ارگنٹہ علاقہ سے تعلق رکھنے والا 51سالہ راملو برقی شاک لگنے سے فوت ہوگیا۔ پولیس کی تفصیلات کے مطابق راملو روزانہ کی طرح بھینس کو چروانے کیلئے موضع شیوار سے کھیتوں کی طرف لے گیا۔ بسوانا پل موضع سے تعلق رکھنے والا راجی ریڈی نامی شخص نے جنگل کے جانوروں سے فصل کی حفاظت کرنے کیلئے برقی تاروں سے حصار بندی کی تھی جہاں بھینس کو چروانے ادھر لیجاکر راملو برقی تار لگنے سے مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اس حادثہ میں بھینس بھی ہلاک ہوگئی۔  متوفی کی بیوہ اور بیٹی ہیں۔ مقام حادثہ پر سب انسپکٹر سرینواس ریڈی نے پہنچ کر نعش کا معائنہ کیا۔ پوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ منتقل کیا۔ برقی تاروں سے حصار بندی کرنے والے راجی ریڈی پر پولیس کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT