Monday , July 24 2017
Home / عرب دنیا / چاقو سے حملہ کرنے والے فلسطینی شہری کو بارڈر گارڈس نے ہلاک کردیا

چاقو سے حملہ کرنے والے فلسطینی شہری کو بارڈر گارڈس نے ہلاک کردیا

یروشلم ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی پولیس نے آج ایک فلسطینی شہری کو گولی مار کر ہلاک کردیا جس نے دو بارڈر گارڈس پر چاقو سے حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا تھا۔ یہ واقعہ پرانے شہر میں داخلہ کے لئے واقع ایک دروازے کے قریب رونما ہوا۔ فلسطینی شہری مقبوضہ مشرقی یروشلم کا شہری بتایا گیا ہے جو بارڈر گارڈ کی چوکی میں داخل ہوگیا اور چاقو سے دو بارڈر گارڈس پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا جن میں سے ایک گارڈ شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔ جوابی حملہ کرتے ہوئے اسرائیلی بارڈر گارڈس نے فلسطینی شہری کو ہلاک کردیا۔ یاد رہیکہ 1967 کی جنگ میں اسرائیل نے عرب کے مشرقی یروشلم پر قبضہ کرلیا تھا۔ 2015ء میں تشدد کی ایک لہر اٹھی تھی جس کے تحت 255 فلسطینی، 40 اسرائیلی، دو امریکی، ایک اردنی شہری اور ایک سوڈانی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT