Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / چاندنی راتوں میں تاج محل کا مشاہدہ

چاندنی راتوں میں تاج محل کا مشاہدہ

آن لائن ٹکٹ کی سہولت، تاریخی محل میں برطانوی جھومر گرگیا
آگرہ 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) رات کے اوقات میں تاج محل کا مشاہدہ کرنے کے لئے آنے والے سیاح اپنی آمد کے دن ہی 3 بجے تک آن لائن ٹکٹ خرید سکتے ہیں ااور ب پیشگی بکنگ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ مرکزی وزیر سیاحت مہیش شرما نے بتایا کہ اس خصوص میں ایک تجویز کی منظوری دے دی گئی ہے اور بہت جلد احکامات جاری کردیئے جائیں گے۔ محکمہ آثار قدیمہ کے عہدیدار رات میں 8.30 بجے نصف شب 00-30 بجے تک تاج محل کے مشاہدہ کی اجازت دیتے ہیں جس کا وقفہ صرف 30 منٹ کا ہوتا ہے۔اس دوران تاریخی تاج محل کے باب الداخلہ پر نصب برطانوی دور کے 60 کیلو وزنی کاپر چانڈلیر (جھومر) حال ہی میں نیچے گر کر ٹوٹ گیا تھا جس پر محکمہ آثار قدیمہ نے اس معاملہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ 6 فٹ بلند اور 4 فٹ چوڑا یہ جھومر لارڈ کرن نے تحفہ میں دیا تھا اور 1905 ء میں تاج محل کی رائل گیٹ پر لٹکایا گیا تھا، جوکہ گزشتہ چہارشنبہ کو اچانک نیچے گر کر تباہ ہوگیا۔
شب کے اوقات میں تاج محل کے نظارہ کی سہولت 4 راتوں بدر کامل ہے۔ پہلے 2 اور 2 شب بعد میں دستیاب رہے گی۔ باقیماندہ ایام میں طلوع آفتاب کے ساتھ سیاحوں کے داخلے کو صیانتی وجوہات کی بناء بند کردیا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT