Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / چاند نظر آگیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

چاند نظر آگیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

حیدرآباد۔ 4 اگست (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ذوالقعدہ الحرام 1437ھ زیرنگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام 6:30 بجے حسینی بلڈنگ، معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں بارش تھی، چاند نظر نہیں آیا۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ، ورنگل، تانڈور، بنگلور، بسواکلیان، ممبئی، کھمم میں کہیں بارش، کہیں مطلع ابر آلود ہونے سے چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملیں، البتہ اودگیر، امارات شرعیہ پٹنہ، پھلواری شریف، لکھنو (فرنگی محل)، دہلی اور کانپور میں عام رویت کی اطلاعات ملیں لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 5 اگست 2016ء بروز جمعہ یکم ذوالقعدۃ الحرام 1437 ہوگی۔ اس اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضیٰ بادشاہ قادری اور قاضی سید نوراللہ فاروق عارفی نے شرکت کی۔
شیعہ علماء کا بیان
٭   شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ رویت کی اطلاع ملی ہے لہٰذا جمعہ 5 اگست کو یکم ذیقعدہ ہوگی۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء نے کی ہے۔ مولانا سید رضا آقا، مولانا سیدبی حسن زیدی ، مولانا ابراہیم جزائری، مولانا سید علی نقی نجفی، مولانا سید ظفریاب حیدر، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا علی حیدر فرشتہ، مولانا رضا عباس خاں اور مولانا جلال حیدر۔

TOPPOPULARRECENT