چاند نظر آگیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

   

حیدرآباد /11 جولائی (راست) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ذوالحجہ 1442 زیرنگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام منعقد ہوا ۔ شہر میں بارش کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا ۔ البتہ مختلف ریاستوں بشمول کلکتہ ، اوڈیشہ ، مظفر پور ، بہار ، سارٹ ، پٹنہ ، ناگپور ، مہاراشٹرا ، گلبرگہ سے رویت کی اطلاع ملی ۔ اس کے علاوہ اور دیگر مقامات پر عام رویت کی اطلاع ملی ۔ لہذا تحتِ احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ /12 جولائی 2021 پیر یکم ذی الحجہ 1442 ھ ہوگی ۔ اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ، مولانا محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید محمد اولیاء حسینی قادری مرتضی پاشاہ ، حضرت مولانا سید مفتی صغیر احمد ، مولانا سید شیخین احمد قادری الشطاری کامل پاشاہ ، مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری علی پاشاہ ، مولانا مشھود احمد اور جناب قاضی سید نوراللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔

شیعہ علما کا بیان
٭٭ سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے یہ اعلان کیا ہے کہ چاند نظر آگیا ہے لہذا /12 جولائی 2021ء دوشنبہ کو یکم ذی الحجہ 1442 ھ ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب علماء کرام نے کی ۔ مولانا سید بن حسن زیدی ، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا رضا عباس خاں ، مولانا سید جواد عابدی ، مولانا سید محب عابد اور مولانا سید محمد علی ۔